کاروار:26؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے منگل کو ریاستی ضلاع کے نگراں کاروزراء کو تبدیل کرتےہوئے اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر شیو رام ہیبار کو ہاویری ضلع کا نگراں کاروزیر نامزد کیا ہےا ور اسی طرح دکشن کنڑا ضلع کےنگراں کار وزیر کوٹاشری نواس پجاری کو اترکنڑا ضلع کا نگراں کار وزیر مقرر کیا ہے۔
یاد رہے کہ شیورام ہیبار کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیارکرنے کے بعد بی جےپی رکن اسمبلی کے طورپر منتخب ہوئے تھے۔ یڈیورپا کے قریبی مانے جانےوالے شیورام ہیبار نہ صرف وزیر بنے بلکہ اترکنڑاضلع کے نگراں کار وزیر بھی بنائے گئے اب بسوراج بومائی کے قریبی میں شمار کئے جانے سے انہیں ہاویری ضلع کانگراں کاربنایاگیا ہے۔ ماناجارہاہے کہ شیورام ہیبار کو ان کے اپنے آبائی ضلع ہاویری کا نگراں کاربنائےجانے سے وہ بہت خوش ہیں۔ وہیں کے رکن اسمبلی بی سی پاٹل کو نگراں کار نہ بناتےہوئے شیورام ہیبار کو بنائےجانے پر سیاسی حلقوں میں تعجب کا اظہار بھی کیا جارہاہے۔